کشمیر پر چوتھی جنگ ہوسکتی ہے: وزیراعظم نواز شریف

کشمیر پر چوتھی جنگ ہوسکتی ہے: وزیراعظم نواز شریف
کشمیر پر چوتھی جنگ ہوسکتی ہے: وزیراعظم نواز شریف

  


مظفرآباد(مانیٹرنگ دیسک ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ کشمیر خطے میں فلیش پوائنٹ ہے اور یہ مسئلہ کسی بھی وقت دو ایٹمی طاقتوں کے درمیاں چوتھی جنگ کا باعث بن سکتا ہے، مسئلہ کشمیر کوحل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،اس مسئلے کا جلد حل چاہتے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ جنرل اسمبلی سمیت ہر عالمی فورم پر ٹھوس انداز میں کشمیری عوام کے موقف کو پیش کیا، مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے ہر ممکن اقدام کریں گے، مظفرآباد کو ٹرین کے ذریعے راولپنڈی اسلام آباد سے ملایا جائے گا، آزادکشمیر کی حکومت ریاست کی تعمیر و ترقی کےلئے ٹھوس اقدامات کرے ہم اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔وہ  آزادجموں و کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس کے دوران آزادجموں وکشمیر کونسل کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی جس کی مالیت14 ارب 98 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میںآزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے علاقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کیااور آزاد کشمیر کو شمالی علاقہ جات سے اور ملک کے مختلف شہروں سے ملانے کے لیے شاہراہوں کے متعدد منصوبے شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔   ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد جموں وکشمیر کونسل کا اجلاس مظفرآباد میں منعقد کر کے نواز شریف نے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کشمیر سے دلی لگاﺅ ہے اور وہ اس کی ترقی اور خوشحالی اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔وہ کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور شاہراﺅں کی تعمیر کےلئے بڑے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ مظفرآباد اور راولاکوٹ میں بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے تعمیر کیے جائیں گے۔ مظفرآباد کو جدید شاہراہوں کے ذریعے میرپور، شمالی علاقہ جات اور تمام بڑے شہروں سے ملایا جائے گا تاکہ علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے۔ انہوں نے مظفرآباد سے تاﺅ بٹ تک شاہراہ تعمیر اور وادی لیپہ کو سرنگ کے ذریعے مظفرآباد سے ملانے کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ آزادکشمیر میں پن بجلی کے منصوبوں کے آغاز پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی۔ قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف جب مظفر آباد پہنچے توآزادجموں وکشمیر کے صدر سردار یعقوب خان ، وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چودھری عبدالمجید اور دیگر اعلیٰ حکام نے ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...