تعویز گنڈوں کے اشتہارات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

تعویز گنڈوں کے اشتہارات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا
تعویز گنڈوں کے اشتہارات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ٹی وی چینلز پر تعویز گنڈوں کے اشتہارات کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی وزارت قانون اورچیئر مین نظریاتی کونسل سے جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو سلمانی احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز پر تعویز گنڈوں کے اشتہارات سے عوام گمراہی کے راستے پر چل نکلے ہیں جس کے باعث لوگ جعلی عاملوں کے چنگل میں پھنس رہے ہیں اور اس امر سے گھروں کے گھر تباہ ہو رہے ہیں ۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے۔ 

مزید :

قومی -