وہاب ریاض کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

وہاب ریاض کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج
وہاب ریاض کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے جس کے بعد کسی بھی وقت وہاب ریاض کی گرفتاری ممکن ہے ۔ وہاب ریاض کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج کلیم خان نے کی ۔ دوران سماعت وہاب ریاض یا اُن کے وکیل کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہواجس کی وجہ سے عدالت نے عدم پیروی پر درخواست ضمانت خارج کردی ۔ یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ وہاب ریاض کے خلاف پابندی کے قانون کی خلاف ورزی پر رات دس بجے کے بعد شادی کی تقریب جاری رکھنے پر مقدمہ درج کرلیاگیاتھاجس پر ٹیسٹ کرکٹر نے تین روز پہلے قبل ازگرفتاری ضمانت کرائی تھی ۔

مزید : کھیل


loading...