بلوچستان کے بعد پشاورسے ڈاکٹر اغواء، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہڑتال

بلوچستان کے بعد پشاورسے ڈاکٹر اغواء، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہڑتال
بلوچستان کے بعد پشاورسے ڈاکٹر اغواء، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہڑتال

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے بعد پشاور سے بھی ڈاکٹروں کے اغواکاسلسلہ شروع ہوگیاہے ، سینئر ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواءکے خلاف لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بدھ کو ہڑتال کی ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہڑتال کے دوران ایل آر ایچ کے اوپی ڈیز، آپریشن تھیٹرز، وارڈز اورایمرجنسی بند ہیں۔ پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد سے گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے سینئر ڈاکٹر امجد تقویم کو اغواءکیا گیا جس کے خلاف صوبہ کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال رہی ۔ صدر ہیلتھ ایمپلائیز کوآرڈی نیشن کونسل ڈاکٹر موسیٰ کلیم نے بتایا کہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے اور کل صوبہ بھر میں ہڑتال کرنے یا نہ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مریضوں کی تکلیف کا احساس ہے مگر ہڑتال کے ذریعے حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

مزید : پشاور


loading...