بجلی کے وزیرمملکت عابد شیرعلی بھی ”راجہ “ بن گئے

بجلی کے وزیرمملکت عابد شیرعلی بھی ”راجہ “ بن گئے
بجلی کے وزیرمملکت عابد شیرعلی بھی ”راجہ “ بن گئے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیاکہ 2017ءتک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے ، پاکستان میں نیوکلیئر پاور پلانٹس کیلئے چھ مقامات کا انتخاب کر لیا گیا۔ کوریا ساوتھ ایشیاءفورم سے خطاب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدترین توانائی بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2017ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے،توانائی بحران نے عوام اور معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے،توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے طویل مدتی اور قلیل مدتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ خصوصی انرجی پارک اور نئے ہائیڈل پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں،نیوکلر پاور پلانٹس کیلئے 6 جگہ منتخب کر لی گئیں ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 60 ہزار میگاواٹ ہائیڈٰرو پاور پیدا کی جا سکتی ہے۔ یادرہے کہ سب سے پہلے سابق وفاقی وزیرپانی و بجلی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کادعویٰ کیاتھالیکن آج تک پورانہیں ہوسکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...