تیل سے چلنے والے دو پاور پلانٹ کوئلے پر منتقل کرنے کامعاہدہ آئندہ ہفتے متوقع

تیل سے چلنے والے دو پاور پلانٹ کوئلے پر منتقل کرنے کامعاہدہ آئندہ ہفتے متوقع
تیل سے چلنے والے دو پاور پلانٹ کوئلے پر منتقل کرنے کامعاہدہ آئندہ ہفتے متوقع

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی کمپنی ’ٹیک نو پرام ‘کے ساتھ مہنگے تیل سے چلنے والے 1400 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹ کوئلے پر منتقل کرنے کے ایم او یو پر دستخط اگلے ہفتے کئے جائیں گے۔ وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی سیف اللہ چٹھہ نے بتایا ہے کہ 800میگاواٹ کا جامشورو پاور پلانٹ اور گدو میں 600میگاواٹ کا پاور پلانٹ تیل سے کوئلے پر منتقل کر دیا جائے گا اور اس حوالے سے روسی کمپنی کے ساتھ آئندہ ہفتے ایم او یو پر دستخط بھی ہو جائیں گے۔ سیکریٹری پانی وبجلی نے بتایا کہ روسی کمپنی ٹیکنو پرام نے بلوچستان کے کول پاورپارک میں 660میگاواٹ کا پاور پراجیکٹ قائم کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 

مزید : بزنس


loading...