ای سی ایل پالیسی تبدیل ، نیا مسودہ تیار

ای سی ایل پالیسی تبدیل ، نیا مسودہ تیار
ای سی ایل پالیسی تبدیل ، نیا مسودہ تیار

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پالیسی میں تبدیلی کا مسودہ تیار کر لیا گیا جس کے مطابق ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے قبل تحقیقاتی اداروں کو ٹھوس شواہد فراہم کرنا ہوں گے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ای سی ایل پالیسی میں تبدیلی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جو وزیر داخلہ چوہدری نثار کی منظوری کے بعد نئی پالیسی کا مسودہ وزارت قانون کو بجھوایا جائیگا،نئی ایگزٹ کنٹرول پالیسی کو ای سی ایل رولز 2013 ءکا نام دیا گیا ہے۔دنیانیوز کے مطابق ای سی ایل پالیسی کی پرانی تمام شرائط کو ختم کر دیا گیا اوراب لسٹ میں نام شامل کرنے سے قبل نیب، ایف آئی اے، پولیس یا تحقیقاتی اداروں کو ٹھوس شواہد فراہم کرنا ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ٹیلی فون کالز پر بھی بے گناہ لوگوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرائے گئے جبکہ پرانے قانون پر عدالتیں بھی تشویش کا اظہار کر چکی ہیں ۔ 

مزید : اسلام آباد


loading...