مولانادیدارحسین اور اُن کے محافظ کی نماز جنازہ ادا، شہر میں جزوی ہڑتال ، امتحانات ملتوی

مولانادیدارحسین اور اُن کے محافظ کی نماز جنازہ ادا، شہر میں جزوی ہڑتال ، ...
مولانادیدارحسین اور اُن کے محافظ کی نماز جنازہ ادا، شہر میں جزوی ہڑتال ، امتحانات ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت المسلمین کے مولانا دیدار حسین جلبانی اوراُن کے محافظ سرفراز علی کی نماز جنازہ اداکردی گئی جبکہ مجلس وحدت المسلمین کی اپیل پر شہرقائد میں جزوی ہڑتال کی گئی اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم تھی ، امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ گزشتہ روز سے شروع ہو نے والی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما اور تبلیغی جماعت کے ارکان سمیت 15 افراد کی ہلاکت کے بعد بدھ کو شہر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری معمول سے کم ہے۔مجلس وحدت المسلمین کے مولانا دیدارحسین جلبانی اور ان کے گارڈسرفرازعلی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اورمولانا دیدار جلبانی کی تدفین کے لیے جسد خاکی خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ کے نواحی گاﺅں جلبانی روانہ کردیاگیا۔نماز جنازہ کے بعد شرکاءنے نمائش چورنگی پر احتجاج کیا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے جبکہ ایم اے جناح روڈ منگل سے ہی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی تھی۔ شہر میں احتجاج کے پیش نظر وفاقی یونیورسٹی ، جامعہ کراچی ، این ای ڈی یونیورسٹی اورداو¿و کالج آف انجینئرنگ سمیت دیگر جامعات آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے۔جامعات کے رجسٹرار کا کہنا تھا کہ ملتوی ہونے والے تمام پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کیا جائے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ شہر کے حالات دیکھ کر گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کریں گے تاہم ابھی تک شہرمیں ٹریفک معمول سے کم ہے ۔

مزید :

کراچی -