فاسٹ اینڈفیوریس کے ہیرو پال واکر کی ہلاکت ، مداحوں نے جائے حادثہ پر شمعیں روشن کیں

فاسٹ اینڈفیوریس کے ہیرو پال واکر کی ہلاکت ، مداحوں نے جائے حادثہ پر شمعیں ...
فاسٹ اینڈفیوریس کے ہیرو پال واکر کی ہلاکت ، مداحوں نے جائے حادثہ پر شمعیں روشن کیں

  


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)فاسٹ اینڈفیوریس کے ہیرو آنجہانی امریکی اداکار پال واکر کے مداحوں نے جائے حادثہ پر موم بتیاں روشن کیں اور ساتھی اداکار ون ڈیزل نے بھی خراج تحسین پیش کیا۔ جائے حادثہ پر دن بھر پال کے مداحوں کا تناتا بندھا رہا اور یہ سلسلہ رات گئے جاری رہا۔ جوں ہی اندھیرا چھایا ،40سالہ اداکار کے مداحوں نے پھولوں کے ساتھ ساتھ موم بتیاں بھی روشن کیں۔ اداکار ون ڈیزل نے پولیس میگا فون پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے پال کے لئے جذبات ہمیشہ انہیں یاد رہیں گے۔ پال واکر لاس اینجلس کے قریب ہفتے کے روز ایک کار حادثے میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ ہلاک ہو گئے تھے۔ 

مزید : تفریح


loading...