بھارت نے پاکستان کو باسکٹ بال کیلئے امریکی کوچ دینے کی پیشکش کردی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان کو باسکٹ بال کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے امریکی کوچ فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔مقامی میڈیا کے مطابق سیکریٹری فیڈریشن جنرل خالد بشیر نے بتایاکہ بھارتی ہم منصب مسزہری شرما نے ایک خط کے ذریعے پیش کش کی ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی باسکٹ بال کے نوجوان کھلاڑیوں کو ضروری تربیت کی فراہمی میں معاونت کی جائے۔مسز ہری شرما نے کہاکہ فیڈریشن کے تحت امریکہ سے آئے ہوئے چار پروفیشنل باسکٹ بال کوچ پانچ سالہ معاہدے کے تحت بھارت میں سکول،کالج اورکلب کی سطح پرنوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو بنیادی تربیت فراہم کرنے میں مصروف ہیں،اگر پاکستان رضا مند ہو تو ایک امریکی کوچ کو مختصر مدت کے لیے بھیجا جا سکتاہے۔