کئی گھنٹے مقابلے جاری رہنے کے بعد فیصل آباد پولیس سے اشتہاری ملزمان فرار، کپاس کی فصل تباہ

کئی گھنٹے مقابلے جاری رہنے کے بعد فیصل آباد پولیس سے اشتہاری ملزمان فرار، ...
کئی گھنٹے مقابلے جاری رہنے کے بعد فیصل آباد پولیس سے اشتہاری ملزمان فرار، کپاس کی فصل تباہ

  


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جڑانوالہ میں 14گھنٹے پولیس مقابلہ جاری رہنے کے بعد اشتہاری ملزمان فرار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں پولیس کا اشتہاری ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ملزمان کپاس کی کھیت میں چھپ گئے ۔ ضلعی بھر کی نفری 14گھنٹوں تک کپاس کے کھیتوں کا محاصرہ کیے رہی اور گاہے بگاہے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتارہالیکن بالآخر ڈاکو پولیس کو چکمادے کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کو شبہ تھا کہ چار ڈاکو مارے گئے ہیں لیکن کھیت میں سرچ آپریشن کے دوران کوئی لاش ملی اور نہ ہی کوئی زندہ ڈاکو،تمام افراد غائب تھے۔ سی سی پی او فیصل آباد کاکہناتھاکہ ڈاکوﺅں کے زیراستعمال دوموٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔کاشتکاروں کا کہناتھاکہ پولیس نے ڈاکوﺅں کو بھی فرار کرادیاجبکہ اُن کی تیار فصل برباد ہوگئی ہے ۔ 

مزید : فیصل آباد


loading...