امریکہ نے پاکستان کے راستے فوجی سازوسامان کی افغانستان منتقلی روکدی

امریکہ نے پاکستان کے راستے فوجی سازوسامان کی افغانستان منتقلی روکدی
امریکہ نے پاکستان کے راستے فوجی سازوسامان کی افغانستان منتقلی روکدی

  


 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستان میں احتجاج کے باعث افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی عارضی طور پر روک دی ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے سلسلے میں امریکہ کا فوجی ساز وسامان پاکستان کے راستے واپس لے جایا جارہا ہے،خیبرپختونخوا ہ میں دھرنوں کے باعث نیٹو کی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے۔ پینٹا گون کے ترجمان مارک رائٹ نے بتایا ہے کہ افغانستان سے فوجی سامان کی واپسی ڈرائیوروں کی حفاظت کے پیش نظر روک دی گئی ہے اور امید ہے کہ پاکستان کے راستے فوجی سامان کی منتقلی جلد بحال ہوجائے گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...