پاکستان نے بھارت سے اپنی افواج سیاچن سے واپس بلانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے بھارت سے اپنی افواج سیاچن سے واپس بلانے کا مطالبہ کردیا

بھارتی افواج کی سیاچن پر موجودگی سے گلیشئرکو نقصان پہنچ رہاہے ، پاکستان کا ماحولیاتی تحفظ خطرے میں ہے: سرتاج عزیز

پاکستان نے بھارت سے اپنی افواج سیاچن سے واپس بلانے کا مطالبہ کردیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت سے مطالبہ کیاہے کہ ہندوستانی افواج کو سیاچن سے نکالاجائے ، فوج کی سیاچن میں موجودگی پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے خطرہ ہیں ،پاکستان افغان مفاہمتی عمل کے لیے پرعزم ہے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عز یز نے کہاکہ بھارتی افواج کی سیاچن میں موجودگی پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے خطرہ ہیں ، بھارتی افواج کی موجودگی سے گلیشئرکو نقصان پہنچ رہاہے جبکہ سیاچن پاکستان کے لیے پانی کاایک بڑا ذریعہ ہے ۔ سرتاج عزیز نے بتایاکہ پانی کے مسئلے پر بھارت سے مختلف چینلز کے ذریعے بات ہورہی ہے ،سیاچن میں بھارتی فوج کی موجودگی بڑامسئلہ ہے ۔ مشیر خارجہ نے اعتراف کیاکہ امن کونسل کے ممبران کی ملابرادر ز سے ملاقات کرائی تھی ، معاملہ حساس تھا جس کی وجہ سے خفیہ رکھا۔ اُنہوں نے امید ظاہرکی کہ ملاقات کے مثبت نتائج نکلیں گے ، پاکستان افغان مفاہمتی عمل کے لیے پرعزم ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines


loading...