میری زندگی میں پاکستان کا بھارت سے جنگ جیتنے کا کوئی امکان نہیں: منموہن سنگھ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں پاکستان کا بھارت سے جنگ جیتنے کا کوئی امکان نہیں، وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کہتے ہیں کہ بھارت میں دہشت گردی واقعات میں ہمسایہ ملک ملوث ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے کہا ہے کہ بھارت میں دہشت گردی سرحد پار سے ہو رہی ہے اور زیادہ تر واقعات میں ہمسایہ ملک ملوث ہے۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ ”میری زندگی میں پاکستان کا بھارت سے جنگ جیتنے کا امکان نہیں“۔