کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، اسلام سب سے زیادہ انصاف کا درس دیتا ہے: چیف جسٹس

کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، اسلام سب سے زیادہ انصاف کا درس ...
کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، اسلام سب سے زیادہ انصاف کا درس دیتا ہے: چیف جسٹس

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، انصاف لوگوں کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا، اسلام سب سے زیادہ انصاف کا درس دیتا ہے ۔ کوئٹہ رجسٹری کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ رجسٹری فوری انصاف کے حصول میں معاون ہو گی اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی مناسب سہولتوں کے بغیر ممکن نہیں ، گزشتہ چند سال سے لوگوں کی عدلیہ سے توقعات بہت بڑھ گئی ہیں، آرٹیکل 37 ڈی ریاست پر زور دیتا ہے کہ سستے اور سہل انصاف کی فراہمی یقینی بنائے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مقدمات کے التواءکا تدارک ہمارا اولین مقصد ہے ۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں


loading...