پاکستان بحرین سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مختلف شعبوں میں تعاون سے تعلقات کو فروغ ملے گا: نواز شریف

پاکستان بحرین سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مختلف شعبوں میں تعاون سے ...
پاکستان بحرین سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مختلف شعبوں میں تعاون سے تعلقات کو فروغ ملے گا: نواز شریف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے تعلقات کو فروغ ملے گا ۔ بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ سلمان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان بحرین سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے تعلقات کو فروغ ملے گا ۔

مزید : اسلام آباد


loading...