مشرف غداری کیس کیلئے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف درخواست مسترد

مشرف غداری کیس کیلئے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف درخواست مسترد
مشرف غداری کیس کیلئے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف درخواست مسترد

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشرف غداری کیس کیلئے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے، یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے خارج کی ۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فرق نہیں اس لئے حق دعویٰ نہیں بنتا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا تاہم اب عدالت کی جانب سے درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...