ناظم آباد اور پٹیل پاڑہ میں کریکر حملے، 1 شخص زخمی

ناظم آباد اور پٹیل پاڑہ میں کریکر حملے، 1 شخص زخمی
ناظم آباد اور پٹیل پاڑہ میں کریکر حملے، 1 شخص زخمی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں شرپسند کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی مختلف کریکر حملوں میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ناظم آباد میں خلافت چوک کے قریب دستی بم سے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ رینٹ اے کار کی دکان پر کیا گیا، پولیس کے مطابق یہ حملہ بھتہ خوروں کی جانب سے بھتہ نہ ملنے کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب پٹیل پاڑہ کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے کلینک پر کریکر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ وہاں کھڑی ایک کار کو آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق کلینک پر کیمیکل سے بھری بوتل پھینکی گئی۔

مزید : کراچی


loading...