کراچی امن و امان اجلاس، سندھ حکومت کا ٹارگٹ کلرز کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کافیصلہ

کراچی امن و امان اجلاس، سندھ حکومت کا ٹارگٹ کلرز کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے ...
کراچی امن و امان اجلاس، سندھ حکومت کا ٹارگٹ کلرز کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کافیصلہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے تحفظ پاکستان صدارتی آرڈیننس پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے مطلوب دہشت گردوں کے نام سر کی قیمت کے ساتھ سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ٹارگٹ کلرز اور مفرور ملزموں کی فہرست مرتب کرنے اور سروں کی قیمت مقرر کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزموں کے سر کی قیمت 5 لاکھ سے 50 لاکھ روپے مقرر کی جائے گی جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کو چالان کا حصہ بنایا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید : کراچی


loading...