وفاقی وزیر داخلہ کا وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ، کراچی میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ کے گورنر اور وزیراعلیٰ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس اور رینجرز میں تعاون کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔