کراچی میں منی چینجر سے 1 کروڑ روپے لوٹنے والے ڈاکو گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

کراچی میں منی چینجر سے 1 کروڑ روپے لوٹنے والے ڈاکو گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
کراچی میں منی چینجر سے 1 کروڑ روپے لوٹنے والے ڈاکو گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے میٹھا ڈر میں ایک کروڑ مالیت کی کرنسی چھینے والے 4 ڈاکوﺅں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 23 لاکھ روپے اور بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ عبدالخالق شیخ کے مطابق گرفتار ملزم منی چینجر سے 1 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ ملزموں کا گروہ 40 کارندوں پر مشتمل ہے اور ٹارگٹ کلنگ کی 40 سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار ملزموں میں ڈی آئی خان جیل سے فرار ہونے والا ملزم گل زمان بھی شامل ہے جسے 26 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ، گل زمان ڈی آئی خان حملے میں فرار ہوا تھا۔ عبدالخالق شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 4 ملزمان ہائی پروفائرل ہیں، ملزموں کی گرفتاری سے اہم پیش رفت ہو گی۔

مزید : کراچی


loading...