بھارت: حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک اور ان کے اہل خانہ کو آدھی رات کے وقت مقامی ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا

بھارت: حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک اور ان کے اہل خانہ کو آدھی رات کے وقت ...
بھارت: حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک اور ان کے اہل خانہ کو آدھی رات کے وقت مقامی ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر نئی دہلی میں حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک اور ان کے اہل خانہ کو آدھی رات کے وقت مقامی ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا۔ یاسین ملک اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کے ہمراہ سڑک پر رکنے پر مجبور ہوئے اور بعد میں دوست کے گھر منتقل ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انہوںنے نئی دہلی میں قیام کے لیے اتوار کو مقامی ہوٹل میں دوکمرے بک کرائے تھے۔ 2دسمبر کی درمیانی شب ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کر کے انہیں اور ان کے اہلہ خانہ کو ہوٹل سے باہر نکال دیا۔ جس پر ان کوکئی گھنٹے سڑکوں پر گزارے اور بعد میں وہ اپنے ایک دوست کے گھر چلے گئے۔ واقعے پر یاسین ملک کا کہنا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے ایسی کارروائی صرف ان کے سیاسی نظریات سے اختلافات کے سبب کی گئی،اگر ان کے بھارت آنے کو کوئی اچھا نہیں سمجھتا تو کشمیریوں کے بھارت میں داخلے کے خلاف باقاعدہ قانون بنادیا جائے۔