پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا ...
 پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ارکان پنجاب اسمبلی کو بھی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر مجبور کر دیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ نے تو تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے جس کے مطابق پرولج ایکٹ کے تحت یہ لازم ہے کہ جب بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھیں تب ارکان اسمبلی کو بھی اضافہ دینا لازم ہو گا۔ ارکان کا کہنا ہے کہ اس بار ورکنگ اور مڈل کلاس کی بڑی تعداد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پہنچی ہے اس باعث تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی کو بنیادی تنخواہ بارہ ہزار، ٹیلی فون اور مہمانداری الاﺅنس 5، 5 ہزار، دفتری اور گھر کا الاﺅنس 10، 10 ہزار جبکہ یوٹیلٹی الاﺅنس کی مد میں 3 ہزار روپے ملتے ہیں یوں ہر رکن ان مدوں میں 45 ہزار روپے ماہانہ لیتا ہے۔ کنوینس الاﺅنس کی مد میں روزانہ چار سو، ڈیلی الاﺅنس ساڑھے چھ سو اور اکاموڈیشن الاﺅنس کی مد میں پندرہ سو روزانہ ملتا ہے۔ اس طرح یہ الاﺅنس روزانہ پچیس سو پچاس روپے بنتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو پٹرول اور مینٹنس الاﺅنس کی مد میں پندرہ ہزار، سپشل الاﺅنس ساڑھے تین ہزار کے ساتھ ماہانہ تریسٹھ ہزار پانچ سو روپے ملتے ہیں۔ اب یہ معاملہ ایوان میں آئے گا۔ حقائق یہی ہیں کہ کسی رکن کو تنخواہوں میں اضافے پر اختلاف نہیں ہے۔

مزید :

لاہور -