امریکہ میں بن مانس کو انسان کا درجہ دینے کے لئے درخواست دائر

امریکہ میں بن مانس کو انسان کا درجہ دینے کے لئے درخواست دائر
امریکہ میں بن مانس کو انسان کا درجہ دینے کے لئے درخواست دائر

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم نان ہیومن رائٹس پراجیکٹ نامی تنظیم نے عدالت سے ایک بن مانس کو قانونی طور پر انسان قرار دینے کی درخواست کی ہے۔رپورٹس کے مطابق نان ہیومن رائٹس پراجیکٹ نے ٹامی نامی بن مانس کو قانونی طور پر انسان قرار دینے سے متعلق پیر کو نیویارک کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں سائنسدانوں کے حوالہ جات بھی دیے گئے ہیں جبکہ تنظیم کی جانب سے رواں ہفتے مزید 3 بن مانسوں کو بھی انسانوں کے برابر درجہ دلوانے کے لئے درخواست دائر کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بن مانس نہ صرف وہ خود فیصلہ کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں بلکہ وہ اپنے بارے میں آگاہی بھی رکھتے ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب یہ ثابت ہوجائے گا کہ بن مانس خودمختار ہوتے ہیں تو یہ انہیں قانونی طور پر انسان قرار دینے کے لیے کافی ہوگا اور کم از کم ان کے بنیادی حقوق انسانی حقوق کے تحت محفوظ ہو جائیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...