قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور الیکشن کمیشن نے نئی مردم شماری کرانے کا مطالبہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور الیکشن کمیشن نے نئی مردم شماری کرانے کا ...
 قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور الیکشن کمیشن نے نئی مردم شماری کرانے کا مطالبہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور الیکشن کمیشن نے حکومت مردم شماری کروانے کے لئے خط لکھ دیا۔ خط میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں نئی مردم شماری کرائی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 15سال سے مردم شماری نہیں ہوئی۔ آخری مرتبہ مردم شماری 1998 ءمیں ہوئی۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ آبادی کے درست اعدادوشمار سامنے لائے جائیں تا کہ وسائل اور مسائل کا صیح اندازہ لگایا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پروگراموں اور اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے بھی نئی مردم شماری آئینی تقاضہ ہے۔ ادھر الیکشن کمیشن نے بھی حکومت کو مردم شماری کے لئے خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 1998 ءکے بعد نئی مردم شماری نہیں ہوئی۔ 2008ءمیں شروع ہونے والا مردم شماری کا عمل مکمل نہیں ہوا۔ نئی مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں وقت کا تقاضا ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے نوٹس میں لائے۔

مزید : قومی


loading...