عمران ،جمائمہ اور نواز شریف ڈرون روکوانے کے لئے مشترکہ جہدوجہد کریں:امجد ملک

عمران ،جمائمہ اور نواز شریف ڈرون روکوانے کے لئے مشترکہ جہدوجہد کریں:امجد ملک
عمران ،جمائمہ اور نواز شریف ڈرون روکوانے کے لئے مشترکہ جہدوجہد کریں:امجد ملک

  


لندن (بیورورپورٹ)اے پی ایل برطانیہ اور راچڈل لاءسوسائٹی کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ ڈرون حملے روکنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں کیونکہ ڈرون حملے سڑکوں پر نہیں رکیں گے ۔ ’ پاکستان‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خاں اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کے ہمراہ یورپی ممالک میں وفود لیکر جائیں، عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں اور ان اس امر پر احتجاج کریں کہ امریکہ طویل عرصہ سے پاکستان میں ڈرون حملے کر کے بیگناہ افراد کو بھی موت کے گھاٹ اتار رہا ہے ۔اسی طرح میاں نواز شریف عرب ممالک اور چین کے علاوہ دیگر پاکستان کے برادر ممالک کی توجہ اس طرف دلائیں اور سفارتی طریقہ کار طے ہونے کے بعد اس مسئلے کو سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے کیونکہ اس مسئلے کا یہی ایک حل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں ڈرون حملہ کر کے دکھائے تو اسے آٹے اور دال کے بھاﺅ کا پتہ چل جائیگا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...