سوناکشی کی ساتھی اداکار کو دھمکی
ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی حسینہ سوناکشی سنہا اپنے جسم کے بارے میں اداکار کمال خان کے فحش بیان پر شدید مشتعل ہو گئی ہیں اور ایک تازہ بیان میں انہوں نے اداکار کو خبردار کر دیا ہے کہ عافیت اسی میں ہے کہ وہ ان کے سامنے نہ آئیں۔
سوناکشی سنہا نے سلمان خان سے لڑائی کی تردید کردی،جاننے کے لئے کلک کریں
کمال خان نے ٹوئیٹر پر بھیجے گئے ایک نہایت قابل اعتراض پیغام میں کہا تھا کہ ”اگر آپ سمجھتے ہیں کہ سوناکشی سنہا بالی وڈ میں سب سے بڑے کولہوں والی اداکارہ ہیں تو اس پیغام کو ری ٹویٹ کرتے جائیں“۔ سوناکشی نے اس کے جواب میں فوراً لکھا ”اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کمال خان خواتین کی توہین کرنے والا خلاءکا کوڑا ہے اور اسے الٹا لٹکا کر چار عدد زور کے تھپڑ پڑنے چاہئیں تو اس پیغام کو ری ٹویٹ کرتے جائیں“۔ سوناکشی کے اس جواب کو ان کے مداحوں نے بہت سراہا ہے اور فنکاروں اور عام لوگوں سمیت سب نے کمال خان کو شرم دلائی ہے۔ جب اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ نے سوناکشی سے پوچھا کہ اب ان کے غصے کی کیفیت کیسی ہے تو انہوں نے کہا کہ ”کمال خان کو دعا کرنی چاہیے کہ کبھی ان کا سامنا مجھ سے نہ ہو جائے“۔