گلوکار غلام علی جنوری میں کیرالہ کے 2 مقامات پر پرفارم کریں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

گلوکار غلام علی جنوری میں کیرالہ کے 2 مقامات پر پرفارم کریں گے، بھارتی میڈیا ...
گلوکار غلام علی جنوری میں کیرالہ کے 2 مقامات پر پرفارم کریں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

  

نئی دہلی ( آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف پاکستانی گلوکار غلام علی جنوری میں ریاست کیرالہ میں 2 جگہوں پر پرفارم کریں گے۔ بدھ کوبھارتی میڈیا کے مطابق غلام علی جنکے حال ہی میں شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث نئی دہلی اور مہاراشٹر میں کنسرٹ منسوخ کردئیے گئے تھے، اب سماجی تنظیم سوارالایا کی دعوت پر ریاستی دارالحکومت میں 15 جنوری اور کوچھیکوڈ میں 17 جنوری کو پرفارم کریں گے۔ سماجی تنظیم کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ غلام علی نے پرفارم کرنے کیلئے تصدیق کردی ہے۔ دوسری جانب گلوکار غلام علی کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید : تفریح