مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو اضافہ کر دیا

مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو اضافہ کر دیا
مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو اضافہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ایل پی جی مارکیٹنگ  کمپنیوں نے ایل  پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، 120روپے گھریلو سلنڈر اور 480 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل  پی جی کی قیمت 419ڈالر فی میٹرک ٹن سے بڑھ کر 469ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بےوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا ایل پی جی پےداواری ادارہ JJVL  تکنیکی خرابی کے باعث بند ہو گیا۔ جس کے باعث لوکل ایل پی جی پےداوار میں 450میٹرک ٹن کمی واقع ہو گئی ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد کراچی میں 95روپے فی کلو، 1090روپے گھریلو سلنڈر۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 105روپے فی کلو، 1210روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، اٹک، 105روپے فی کلو1210روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر 110روپے فی کلو، 1270روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد میں 120 روپے فی کلو، 1390روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری، نتھیاگلی اور بالاکوٹ میں130روپے کلو، گھریلو سلنڈر کی قیمت 1510روپے ہو گئی ہے۔

مزید :

بزنس -