اقدام قتل کے 70 سالہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد، فرار کی کوشش ناکام

اقدام قتل کے 70 سالہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد، فرار کی کوشش ناکام
اقدام قتل کے 70 سالہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد، فرار کی کوشش ناکام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے 70 سالہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ضمانت مسترد ہونے پر 70 سالہ ملزم کے فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ان کے موکل پر سرعام فائرنگ کرنے اور اقدام قتل کے الزام کے تحت تھانہ رجوعہ چنیوٹ میں بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور گواہ بھی موجود نہیں لہٰذا یوسف نامی ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔ سرکاری وکیل نے فاضل عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں۔ فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ درخواست ضمانت مسترد ہوتے ہی 70 سالہ یوسف کمرہ عدالت سے باہر نکل کر پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے بھاگ کھڑا ہوا۔ تاہم تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ نے ملزم کا تعاقب کر کے اس دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید : جرم و انصاف