ایک اور شہری نے ابصار عالم کی تعیناتی چیلنج کردی

ایک اور شہری نے ابصار عالم کی تعیناتی چیلنج کردی
ایک اور شہری نے ابصار عالم کی تعیناتی چیلنج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک اور شہری نے ابصار عالم کی بطورچیئرمین پیمرا تعیناتی کو چیلنج کر دیا ، صحافی ابصار عالم کی تقرری سپریم کورٹ کی دی گئی گائیڈ لائن کی سنگین خلاف ورزی ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعرات کے روز شہری آصف حسین کی جانب سے تعینانی کو چیلنج کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکمران جماعت سے قریبی مراسم کے باعث ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کیا گیا، تعیناتی میڈیا کمیشن میں دی گئی سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ہے ، ابصار عالم مختلف چینلز کے خلاف تعصب رکھتے ہیں، چیئرمین پیمرا کی تعلیمی قابلیت بھی سوالیہ نشان ہے ، گیارہ نومبر کو جاری ہونے والا تعینانی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ،درخواست گزا ر نے سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن، پیمرا اور ابصار عالم کو فریق بنایا ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے شاہد اورکزئی نے بھی چیئرمین پیمرا بصار عالم کی تقرری کو چیلنج کر رکھا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -