کرکٹر شہادت حسین کی اہلیہ ضمانت پر رہا
ڈھاکا (ویب ڈیسک) ڈھاکا کی ایک عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث بنگلہ دیشی کرکٹر شہاد ت حسین کی اہلیہ یاسمین جہاں نیتوں کی 17 جنوری تک عبوری ضمانت منطور کرلی، وکیل نے عدالت سے استد عا کی کہ نیتو خود ایک چھوٹے سے بچے کی ماں ہیں، اس کی دیکھ بھال انھیں کرنا ہوتی ہے ، اس لیے گھر جانے کی اجازت دینی چاہیے۔ دوسری جانب شہادت بدستور جیل میں رہیں گے۔