ریحام خان لاہور پہنچ گئیں ، علیحدگی میں ساحرخان کے بنیادی کردار کابھی انکشاف

ریحام خان لاہور پہنچ گئیں ، علیحدگی میں ساحرخان کے بنیادی کردار کابھی انکشاف
ریحام خان لاہور پہنچ گئیں ، علیحدگی میں ساحرخان کے بنیادی کردار کابھی انکشاف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان برطانیہ سے کراچی اور پھر لاہور پہنچ گئی ہیں جبکہ میاں بیوی میں علیحدگی سے قبل ریحام خان کے بیٹے ساحر خان کی طرف سے عمران خان سے بدتمیزی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق طلاق سے 2 روز قبل ریحام خان کے بیٹے ساحر خان کی جانب سے عمران خان سے بدتمیزی کی تھی جس پر ریحام خان نے اپنے بیٹے کا ساتھ دیا تھا۔ اس صورتحال میں عمران خان کمرے سے باہر چلے گئے تھے اور ریحام خان کو بلانا چھوڑ دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد عمران خان نے ریحام خان کو لندن جانے سے بھی منع کیا تھا تاہم ریحام نے ان کی ایک نہ سنی اور انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئیں ۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عمران خان کے بیٹے شادی سے ناخوش تھے اور ان کا عمران خان پر علیحدگی کے لیے دباو¿ تھا یہی وجہ ہے کہ صاحبزادوں کی بنی گالہ آمد پر ریحام خان معاہدے کے تحت وہاں سے وقتی طور پر منتقل ہو جایا کرتی تھیں۔ریحام تحریک انصاف میں سیاسی کردار کے لیے بے تاب جبکہ عمران خان موروثی سیاست کے سخت ناقد ہیں۔ پارٹی کے کئی رہنما بھی ریحام کی سیاسی سرگرمیو ں پر نالاں تھے۔ بات یہیں تک نہیں رکی ریحام خان پر تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے فلم بنانے کے لیے پیسے لینے کا بھی الزام لگ گیا اور یوں رنجشیں اور بدگمانیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔

دنیا نیوز کے مطابق برطانیہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہونیوالی ریحام خان کراچی پہنچیں جہاں سے لاہورآگئیں۔

مزید : لاہور