جنسی تعلیم بہت ضروری ہے،اس میں کوئی مذائقہ نہیں : ایشوریہ رائے بچن

جنسی تعلیم بہت ضروری ہے،اس میں کوئی مذائقہ نہیں : ایشوریہ رائے بچن
جنسی تعلیم بہت ضروری ہے،اس میں کوئی مذائقہ نہیں : ایشوریہ رائے بچن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ اور سابق مس یونیورس ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ جنسی تعلیم بہت ضروری ہے ، بھارت بھر میں تمام سکولوں میں بچوں کو جنسی تعلیم دی جانی چاہیے اس میں کوئی مذائقہ نہیں کیوں کہ یہ کام ہم سب کرتے ہیں ۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق اَن ایڈز گوڈ ویل کی سفیر ایشوریہ رائے نے عالمی یوم ایڈز سے متعلق ایک تقریب میں جنسی تعلیم پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں جنسی تعلیم کا ایک لازمی سبجیکٹ پڑھایا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری نظام میں بہت سے سکولز میں جنسی تعلیم کا مضمون پڑھایا جا رہا ہے تاہم مجھے بے حد خوشی ہے اگر جنسی تعلیم بھارت بھر کے سکولوں میں پڑھائے جائے۔

مزید :

تفریح -