انگلیاں چٹخانے سے آواز کیوں آتی ہے اور اس کا کیا نقصان ہوتا ہے؟ بالآخر سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا

انگلیاں چٹخانے سے آواز کیوں آتی ہے اور اس کا کیا نقصان ہوتا ہے؟ بالآخر ...
انگلیاں چٹخانے سے آواز کیوں آتی ہے اور اس کا کیا نقصان ہوتا ہے؟ بالآخر سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)اگر ہم اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو دبائیں تو ان میں سے یکدم’کڑاکوں‘ کی آواز نکلتی ہے لیکن یہ سمجھ نہیں آتا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے لیکن اب ماہرین نے اس کی وجہ بتادی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہر ریڈیالوجی رابرٹ بیوٹن کا کہنا ہے کہ کافی سالوں سے یہ بحث جاری ہے کہ انگلیوں سے کڑاکے نکلنے کی وجہ جوڑوں میں کوئی بلبلہ بن جانا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بلبلے کا پھوٹ جانا ہے لہذا اس بات کا کھوج لگانے کے لئے اس بات پر اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق کی گئی ہے۔اس تحقیق میں 40صحت مند لوگوںکا انتخاب کیا گیا جن میں 17خواتین اور23مردشامل تھے۔ان 40لوگوں میں30کو انگلیوں کے کڑاکے نکالنے کی عادت تھی جبکہ 10لوگ اس عادت میں مبتلا نہ تھے۔ان لوگوں کی انگلیوں کے جوڑوں کا جائزہ الٹراساﺅنڈ مشین کے امیج کے ذریعے لیا گیا۔تحقیق میں شامل کچھ شرکاءکا کہنا تھا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ گذشتہ کئی سالوں سے انگلیوں کے کڑاکے نکال رہے ہیں اور دن میں ایسا 20بارتک کرتے ہیں۔دوریڈیالوجسٹس نے تمام لوگوں کے مختلف طرح کے الٹراساﺅنڈرپورٹس کاجائزہ لیا جن میں کڑاکے نکالنے سے پہلے،بعد اور دوران کے تصاویربنائی گئیں۔پروفیسر بیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جب کڑاکے نکالتے ہوئے الٹراساﺅنڈ کا جائزہ لیا گیا تو جوڑوں کے درمیان ایک تیز روشنی سی نمودار ہورہی تھی۔اس کاکہنا ہے کہ ہم یہ بات یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ کڑاکوں کی وجہ سے جوڑوں کے درمیان پریشر میں تبدیلی آتی ہے یعنی جوڑوں میں بلبلے پھوٹتے ہیں۔تاہم اس کا کہنا تھا کہ اس بات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آیا روشنی پہلے پھوٹتی ہے یا کڑاکے پہلے نکلتے ہیں۔اس کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کے بالکل بھی کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ کڑاکے نکالنے سے جوڑوں میں کوئی درد ہوتا ہے یا جوڑوں کی بیماری لاحق ہوتی ہے۔

knuckles CRACK by dailypakistan

مزید : ڈیلی بائیٹس