کیا فیس بک کے بانی واقعی اپنی تمام تر دولت عطیہ کررہے ہیں، حقیقت سامنے آگئی، بڑا دھوکہ پکڑاگیا

کیا فیس بک کے بانی واقعی اپنی تمام تر دولت عطیہ کررہے ہیں، حقیقت سامنے آگئی، ...
کیا فیس بک کے بانی واقعی اپنی تمام تر دولت عطیہ کررہے ہیں، حقیقت سامنے آگئی، بڑا دھوکہ پکڑاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دو روز قبل اپنی بیٹی ”میکس“کی پیدائش پر اپنی 45ارب ڈالرز(تقریباً45کھرب روپے) کی دولت کا 99فیصد فلاحی کاموں میں خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے لیے زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین نے ”چین زکربرگ انیشی ایٹو“(Chen Zuckerberg Initiative) کے نام سے ایک کمپنی بنائی تھی جسے بچوں کے تعلیم و تربیت، بیماریوں اور مضبوط معاشرے کے قیام کے لیے یہ وقف کی گئی یہ دولت خرچ کرنا تھی، مگر اس کمپنی کی قانونی دستاویزات کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہی ہیں۔ ان دستاویزات کے مطابق مارک زکربرگ نے یہ رقم فلاحی کاموں کے لیے وقف نہیں کی اور بنائی گئی کمپنی کوئی فلاحی و خیراتی ٹرسٹ نہیں بلکہ زکربرگ اور ان کی اہلیہ کی ایک ملکیتی کمپنی ہے اور قانونی دستاویزات کے مطابق وہ دونوں اس کمپنی کے اثاثے کہیں بھی اور کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، حتیٰ کہ اپنے ذاتی کاموں اور کسی منافع بخش کاروبار میں بھی یہ سرمایہ لگا سکتے ہیں۔

مزید جانئے: فیس بک کا ملازمین کو بچے کی پیدائش پر تنخواہ کی سہولت کے ساتھ چار ماہ کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ”چین زکربرگ انیشی ایٹو“کچھ فلاحی تنظیموں کو فنڈز دے گی مگر اس کے ساتھ ساتھ ذاتی کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کرے گی اور اس سے حاصل ہونے والا منافع کمپنی کے مشن کو پھیلانے میں استعمال کیا جائے گا۔ اس رقم سے کمپنی نے گزشتہ ماہ ساڑھے 4کروڑ ڈالر(تقریباً 4ارب 53کروڑ روپے)امریکہ میں سکولوں میں تیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی و دیگر انفراسٹرکچر کے لیے دیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ 1کروڑ ڈالر(تقریباً1ارب 1کروڑ روپے)دیگر ممالک کی اکیڈمیوں کو دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ دراصل اس کمپنی کا مقصد لوگوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑنا ہے، ملیریا یا دیگر بیماریاں ختم کرنا نہیں۔اپنی ذاتی کمپنی بنا کر اپنی دولت اس کے حوالے کردینے کے اقدام کے بعد مارک زکربرگ بھی بل گیٹس اور وارن بفے کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ بل گیٹس نے بھی اپنی کمپنی بنا کر اپنی دولت کا 95فیصد اور وارن بفے نے بھی اپنی ہی کمپنی کو اپنی دولت کا 99فیصد دے رکھا ہے مگر حقیقت میں وہ اس سرمائے کے خود ہی مالک ہیں اور جہاں چاہیں خرچ کر سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -