معذور آدمی جسے اپنے گھر والوں نے بھی چھوڑدیا، 37 سال سے کون اجنبی خاتون دیکھ بھال کررہی ہے؟ ایسی کہانی کہ پتھر دل بھی پگھلا دے

معذور آدمی جسے اپنے گھر والوں نے بھی چھوڑدیا، 37 سال سے کون اجنبی خاتون دیکھ ...
معذور آدمی جسے اپنے گھر والوں نے بھی چھوڑدیا، 37 سال سے کون اجنبی خاتون دیکھ بھال کررہی ہے؟ ایسی کہانی کہ پتھر دل بھی پگھلا دے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی معاشرے کے حوالے سے اکثر کچھ مضحکہ خیز اور کچھ منفی تاثر کی حامل خبریں ملتی رہتی ہیں مگر اسی چینی معاشرے کی ایک خاتون نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی وہ اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے جس پر دنیا رشک کرے گی۔ یہ ژوانگ مولی نامی81سالہ خاتون چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں رہتی ہے اور گزشتہ 37سال سے ایک ایسے شخص کی خدمت کر رہی ہے جس کا جسم مکمل طور پر مفلوج ہے اور وہ خود سے حرکت کرنے کے قابل نہیں، اور یہ شخص اس کا بیٹا یا کوئی قریبی رشتہ دار نہیں ہے۔

مزید جانئے: چینی قصائی کس جانور کا گوشت بیف کہہ کر بیچتا رہا ،وہ جانور جو چینی بھی نہیں کھاتے

کہانی کچھ اس طرح ہے کہ ژوانگ مولی آج سے 37سال قبل ایک گھر میں کام کرتی تھی۔ وہاں مالک میاں بیوی کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی تھی۔ جب بچہ پیدا ہوا تواس کا جسم پیدائشی طور پر ہی مفلوج تھا اور اس کا سر معمول سے کچھ زیادہ ہی بڑا تھا۔ اس لیے اسے ”بڑے سر والا‘کہا جانے گا۔ جب ماں باپ نے اس طرح کے بچے کو دیکھا تو انہوں نے اسے لاوارث چھوڑ دیا اور خود ہانگ کانگ چلے گئے۔اس وقت اس بچے کی عمر صرف ایک ماہ تھی۔ تب ژوانگ مولی اسے اپنے ساتھ اپنے گھر لے آئی۔

ژوانگ نے پہلے 4ماہ تک اسے اپنا دودھ پلا کر بڑا کیا۔ اب وہ بچہ 37سال کا ہو چکا ہے مگر ژوانگ آج بھی ماﺅں سے بڑھ اس کا خیال رکھ رہی ہے۔ حالانکہ جب یہ بچہ 8سال کا تھا اس وقت ژوانگ کے شوہر کا انتقال ہو گیا اور اس کے بعد وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی۔ اس کے اپنے بھی 3بچے تھے اور ان میں سے بھی دو کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ اب گھر میں غربت کا یہ عالم ہے کہ ژوانگ کا چھوٹا بیٹا ایک مندر میں رہتا ہے اور وہیں خیراتی کھانا کھاتا ہے۔ ژوانگ نے اپنے بچے کو تو مندر بھیج دیا مگر اس فالج زدہ شخص کا آج بھی خیال رکھ رہی ہے۔چونکہ یہ شخص ہاتھ تک نہیں ہلا سکتا اس لیے ژوانگ اپنے ہاتھوں سے اسے کھلاتی پلاتی ہے اور گیلے کپڑے سے اس کا جسم صاف کرتی ہے۔

مزید جانئے: وہ ملک جس کے بادشاہ نے لوگوں کے نہانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ۔۔۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ژوانگ نے کہا کہ ”مرغیوں اور بطخوں کا بھی حق ہے کہ انہیں تحفظ دیا جائے، یہ تو پھر انسان ہے۔ جب اس کے ماں باپ اسے چھوڑگئے، میں نے تبھی فیصلہ کر لیا تھا کہ میں اسے کبھی نہیں چھوڑوں گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس