’گیس بند کرنی ہے تو کردو۔۔۔‘ روس سے لڑائی کے بعد ترکی نے اپنا بندوبست کرلیا، بڑے عرب ملک سے معاہدہ ہوگیا
انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی کی طرف سے روسی جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد روس نے ترکی کو گیس کی فروخت بند کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد ترکی نے متبادل بندوبست کرکے روس کی دھمکی کو بے اثر کردیا ہے۔ نیوز سائٹ trend.az نے TRTہیبر ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی نے LNG(لیکویفائیڈ نیچرل گیس) خریدنے کے لئے قطر کے ساتھ اہم معاہدہ کرلیا ہے، جس کے بعد روس کی طرف سے گیس بند کرنے کا خدشہ ترکی کے لئے خطرہ نہیں رہا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ترکی نے ایندھن کے متبادل ذرائع کے انتظامات کی پالیسی کے تحت روس پر انحصار کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
مزید جانئے: روس کی جانب سے شام میں ایسے خطرناک ہتھیار کا استعمال کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی، سنگین ترین الزام لگ گیا
قطر سے ایل این جی کی درآمد کے بارے میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ قطر کے دوران ہی بات چیت طے پاچکی تھی۔ر وس ترکی کی گیس کی کل ضرورت کا 50 فیصد فراہم کرتا ہے، لیکن ترک حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر متبادل معاہدے کئے جانے کے بعد روس کے لئے ترکی پر دباﺅ ڈالنے اور اس مقصد کے لئے گیس کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ممکن نہیں رہے گا۔