وہ آدمی جو پچھلے 42 سال سے مسلسل جاگ رہا ہے، ایسا کیسے ممکن ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

وہ آدمی جو پچھلے 42 سال سے مسلسل جاگ رہا ہے، ایسا کیسے ممکن ہے؟ حقیقت جان کر آپ ...
وہ آدمی جو پچھلے 42 سال سے مسلسل جاگ رہا ہے، ایسا کیسے ممکن ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنوئی (نیوز ڈیسک) یوں تو اس دنیا میں عجوبوں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ایسا عجوبہ تو آپ نے کبھی دیکھا ہوگا نہ سنا ہوگا۔ ہم میں سے اکثر ایک دن کے لئے بھی نیند سے محروم رہیں تو حالت ابتر ہوجاتی ہے لیکن ویتنام میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے کہ جو 42 سال سے مسلسل جاگ رہا ہے۔
تھائی گوک نامی یہ محیر العقول شخص ایک کسان ہے اور 1973ءسے مسلسل جاگ رہا ہے۔ اس تمام عرصے میں اس نے کچھ دیر آرام کی خاطر بھی آنکھیں بند نہیں کی ہیں۔ ویتنامی میڈیا کے مطابق تھائی گوک کو 42 سال قبل شدید بخار ہوا تھا، اگرچہ کچھ عرصے بعد اس کا بخار تو چلا گیا لیکن اسے نیند کے لئے ہمیشہ سے محروم کرگیا۔ وہ بخار سے تو صحت یاب ہوگیا لیکن اس وقت کے بعد آج تک اسے نیند نہیں آئی۔

مزید جانئے: شوہر نے بیمار بیوی کے لئے زندگی وقف کردی، کیا کرتا تھا؟ رُلا دینے والی کہانی
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نیند کی 6 سے 9 ماہ تک مسلسل محرومی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے لیکن تھائی گوک اس حوالے سے ایک عجیب و غریب مثال ہے کہ تقریباً 4 دہائیوں سے مسلسل جاگتے رہنے کے باوجود وہ ناصرف زندہ ہے بلکہ اپنے معمولات زندگی بھی بطریق احسن سرانجام دے رہا ہے۔ اس قدر طویل عرصے تک مسلسل جاگنے والے کسی دوسرے شخص کی مثال دنیا کی تاریخ میں موجود نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -