کمپیوٹر انجینئر کا ’کارنامہ‘، بیگم کو مصروف رکھنے کا کام مشین کو سونپ دیا، خواتین کو پریشان کردیا

کمپیوٹر انجینئر کا ’کارنامہ‘، بیگم کو مصروف رکھنے کا کام مشین کو سونپ دیا، ...
کمپیوٹر انجینئر کا ’کارنامہ‘، بیگم کو مصروف رکھنے کا کام مشین کو سونپ دیا، خواتین کو پریشان کردیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)جن مردوں کی شادیاں ہوچکی ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر وہ کام میں پھنس جائیں تو ان کی بیگمات ان کا جینا محال کردیتی ہیں لیکن ایسے مردوں کی مشکل ایک کمپیوٹر انجینئر نے انتہائی آسان کردی ہے۔اس انجینئر نے ایک ایسا سکرپٹ لکھا ہے اور اس کا نامlate at workہے،جس میں جب بھی آپ اسے استعمال کریں گے تو یہ خودبخود لیٹ ہونے کی ایسی وجوہات بتائے گا کہ بیگمات کو علم نہیں ہوگا۔یہ سکرپٹ بیگمات کو خودکار طریقے ان کے سوالات کا جواب دیتا رہے گا اور بیگمات سمجھیں گی کہ آپ ان سے بات کررہے ہیں۔

ان باتوں کا انکشاف GitHubنامی کمپنی میں کام کرنے والے نیہاد اباسوو نے کیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کے ایک آفس ورکر نے ایسا سکرپٹ لکھا ہے کہ جس کی مدد سے بیگمات کو مصروف رکھا جاسکتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ بندہ جس نے یہ سکرپٹ لکھا ہے اب کسی نئی جگہ پر مصروف عمل ہے اور اس سکرپٹ کا انکشاف اس کے جانے کے بعد ہواہے۔نہ صرف یہ سکرپٹ بلکہ اس نے اور بھی کئی دلچسپ سکرپٹس لکھے ہیں جن میں آفس والوں کے ساتھ لیٹ آنے کا بہانہ اور خودکار طریقے سے کافی بنانا شامل ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس