غلطی سے بند ہوجانے والا ٹیب واپس کیسے لایا جائے؟وہ معلومات جو آپ کیلئے کمپیوٹر استعمال کرنا انتہائی آسان اور تیز بنادیں گی

غلطی سے بند ہوجانے والا ٹیب واپس کیسے لایا جائے؟وہ معلومات جو آپ کیلئے ...
غلطی سے بند ہوجانے والا ٹیب واپس کیسے لایا جائے؟وہ معلومات جو آپ کیلئے کمپیوٹر استعمال کرنا انتہائی آسان اور تیز بنادیں گی

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)کمپیوٹر پر کام تو ہر انسان ہی کرتا ہے اور اس دوران کچھ ایسی غلطیاں ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں جن کا ازالہ نہیں ہوپاتا۔ذیل میں ہم آپ کو کچھ غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے لئے مشورے دیں گے۔

غلطی سے بند ہوجانے والا ٹیب واپس لانا

کمپیوٹرپر کام کرتے ہوئے غلطی سے اگر اہم ٹیب بند کردیا جائے تو انسان سٹپٹاجاتا ہے لیکن اگر آپCtrlاورShiftکے ساتھTکی دبائیں گے تو بند کیا گیا ٹیب خودبخود کُھل جائے گا۔

سکرین کے کچھ حصے کا سکرین شاٹ لینا

اگر آپ تمام سکرین کی بجائے کچھ حصے کا سکرین شاٹ لینا چاہتے ہیں تو Startمیں جاکر Snipping toolکے ذریعے ایسا کیا جاسکتا ہے۔میک صارف Commandکے ساتھ Shiftاور4کو ملاکر سکرین کے کسی بھی حصے کا سکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔

ایکسل میں آخر میں دی گئی کمانڈ کو دہرانا

ایسا کرنا انتہائی آسان ہے ۔آپ کو صرفF4دبانا ہے اور آخر میں دی گئی کمانڈ کو دہرایاجاسکے گا۔

نیا ٹیب کھولنا

اگر آپCtrlکے ساتھTدبائیں گے تو خودبخود نیا ٹیب کھُل جائے گا۔

کسی بھی براﺅزر کی ونڈو کو moveکرنا

اگر آپ براﺅزر کی ونڈو کو moveکرنا چاہتے ہیں توWindowکی کو دبائیں اور ساتھ ائیرکیز کو دائیں بائیں کرنے سے براﺅزر ونڈو کو ہلاسکیں گے۔

ٹیب کو بند کرنا

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ماﺅس کا استعمال کئے بغیر ٹیب کو بند کردیں تو Ctrlکے ساتھ Wکا بٹن دبانے سے یہ کام سرانجام دیا جاسکے گا۔

یوٹیوب کی ویڈیوز کو روکنا،آگے یا پیچھے کرنا

اگر آپ یوٹیوب کی ویڈیو کو کہیں روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو Kدبانے سے ایسا ممکن ہے۔اگر آپ ویڈیوکو 10سیکنڈ پیچھ کرنا چاہتے ہیں تو Jاور اگر 10سیکنڈ آگے کرنا چاہتے ہیں تو Lدبانے سے ایسا ممکن ہوسکے گا۔

Cacheکو کلیئر کرنا

اگر آپ Cacheکو کلیئر کرنا چاہتے ہیں تو Ctrlکے ساتھShiftاورRکو دبانے سے یہ کام کیاجاسکے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس