دنیا کا واحد ائیرپورٹ جس کا رن وے عام سڑک کے درمیان سے گزرتا ہے اور جہازوں کیلئے گاڑیوں کی ٹریفک روکنا پڑتی ہے

دنیا کا واحد ائیرپورٹ جس کا رن وے عام سڑک کے درمیان سے گزرتا ہے اور جہازوں ...
دنیا کا واحد ائیرپورٹ جس کا رن وے عام سڑک کے درمیان سے گزرتا ہے اور جہازوں کیلئے گاڑیوں کی ٹریفک روکنا پڑتی ہے

  

میڈرڈ(نیوزڈیسک)جب بھی آپ ائیرپورٹ جاتے ہوں گے تو دیکھتے ہوں گے کہ اپنی گاڑیوں کو ائیرپورٹ کی حدود سے کافی دور پارک کرنا پڑتا ہے ۔لیکن دنیا کا ایک ائیرپورٹ ایسا بھی ہے جہاں جہاز رن وے سے گزرنے کی بجائے عام سڑک کے درمیان سے گزرتا ہے۔

یہ ائیرپورٹ سپین کے جنوب میں جبرالٹر(جبل الطارق) میں واقع ہے۔چونکہ یہ ائیرپورٹ ایسی جگہ بنایا گیا ہے کہ یہ شہر کو درمیان سے دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے لہذا رن وے کے بیچوں بیچ ایک سڑک گزرتی ہے جہاں سے گاڑیاں شہر کے ایک حصے سے دوسرے حصے کو سفر کرتی ہیں اور جب جہاز لینڈ یا پرواز بھرنے لگتا ہے تو گاڑیوں والی سڑک کو بیرئیر کے ذریعے بند کردیا جاتا ہے اور جب ہوائی جہاز اڑجاتا ہے یا ائیرپورٹ میں داخل ہوجاتا ہے تو سڑک کو بھی کھول دیاجاتا ہے۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک منصوبے کے تحت سرنگ بنائی جائے گی جہاں سے گاڑیاں گزرا کریں گی اور فلائٹ آپریشن کو محفوظ بنایا جاسکے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس