بی پی ایل،بریسال بلز نے رنگپور رائیڈرز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا

بی پی ایل،بریسال بلز نے رنگپور رائیڈرز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
  • چٹاگانگ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بریسال بلز نے رنگپور رائیڈرز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 6 وکٹوں سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ بارش کے باعث بریسال کو فتح کیلئے 13 اوورز میں 75 رنز کا ہدف ملا جو اس نے آخری اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ مصباح الحق 22 رنز بنا پائے، العمین حسین نے 3 محمدشامی اور ایمرٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں بریسال کو فتح کیلئے 13 اوورز میں 75 رنز کا ہدف ملا جو اس نے آخری اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، کپتان محموداللہ 23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ عرفات سنی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی