انڈر 19 پینٹنگولر کپ، 90 فیصد کھلاڑی زائد العمر ہونے کا انکشاف

انڈر 19 پینٹنگولر کپ، 90 فیصد کھلاڑی زائد العمر ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( آن لائن) انڈر 19 پینٹنگولر کپ میں شریک 90 فیصد کھلاڑی زائد العمر ہیں، کچھ آفیشلز معاملے کو چھپا کر گیم ڈیولپمنٹ کیلیے کی جانے والی کوششوں پر پانی پھیرنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ میں ہی موجود کچھ آفیشلزاسکینڈل پر پردہ ڈال رہے ہیں انکشاف ہواکہ پی سی بی انڈر19 ریجنل چیمپئن شپ میں شریک 18 ٹیموں کے 360 نامزد کھلاڑیوں میں سے 150 کی عمریں 19 سال سے زیادہ تھیں۔
رڈ کی جانب سے آغا خان اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو کھلاڑیوں کی عمریں چیک کرنے کیلیے آفیشلطور پر نامزد کیا گیا ہے، تازہ رپورٹ شوکت خانم کی ہے جس میں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور فاٹا کی ٹیموں کے 90 فیصد کھلاڑی زائد العمر ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ بجائے اس مسئلے کا تدارک کرنے کے اسلام آباد کے ایک اور ڈاکٹر کی رپورٹ جمع کرا دی گئی جو بذات خود بورڈ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔آفیشل نے تصدیق کی کہ آسٹریلیا کو شکست دینے والی انڈر 16 ٹیم میں دو 19 سال کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا تھا، انڈر 19 پینٹنگولر کپ میں تقریباً سب ہی کھلاڑی زائد العمر اور یہ صورتحال کسی مذاق سے کم نہیں ہے۔