واپڈا سپورٹس انڈاؤمنٹ فنڈ کے تحت مختلف کھیلوں کیلئے ٹرائلز آج ہونگے

واپڈا سپورٹس انڈاؤمنٹ فنڈ کے تحت مختلف کھیلوں کیلئے ٹرائلز آج ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر( سپورٹس رپورٹر) ملک میں کھیلوں کے فروغ اور مختلف قومی ٹیموں کو نیا ٹیلنٹ مہیا کرنے کیلئے پاکستان واپڈا کی طرف سے گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی تلاش اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں آج گوجرانوالہ میں جونیئر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرائلز کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ واپڈا سپورٹس انڈاؤمنٹ فنڈ کے تحت اتھلیٹکس، باکسنگ، ہاکی، کراٹے، سکواش اور سوئمنگ کیلئے12 سے 16سال تک کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی رجسٹریشن اور ٹرائلز آج جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں منعقد ہوں گے۔ منتخب کردہ کھلاڑیوں کو واپڈا سپورٹس بورڈ کے کوچز ٹریننگ دی جائیگی ۔