پی ایس ایل کیلئے تمام اسپانسرز فائنل کرلئے گئے،نجم سیٹھی

پی ایس ایل کیلئے تمام اسپانسرز فائنل کرلئے گئے،نجم سیٹھی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) گورننگ کونسل کے چےئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے حوالے سے تمام سپانسرز فائنل کر لئے گئے ہیں،بورڈز سے منظور شدہ بجٹ کے مطابق سپر لیگ کے اخراجات کئے ،سپر لیگ کا نام ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ ہوگا۔ آئندہ دس روز کے اندر ٹیموں کے کوچز کا فیصلہ ہوجائے گا،لیگ کے تمام میچز شارجہ اور دبئی میں کھیلے جائیں گے،انشاء اللہ بہت جلد سپرلیگ پاکستان میں کھیلی جائیگی،آئندہ سال سپر لیگ کا سیکرٹریٹ پاکستان میں قائم کریں گے۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ4فروری سے شروع ہوگی اور23فروری تک جاری رہیگی۔ لیگ میں مجموعی طورپر24میچز کھیلے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے حوالے سے تمام سپارنسرز فائنل کرلئے گئے ہیں،بورڈز سے منظور شدہ بجٹ کے تحت سپرلیگ کے اخراجات کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ سپرلیگ کا نام ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہوگا اگلے دس دنوں کے اندرٹیموں کے کوچز کا فیصلہ ہوجائے گا، کوچز میں پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام ٹیموں کو کھلاڑی کی حتمی فہرست فراہم کردی گئی ہے انشاء اللہ بہت جلد سپرلیگ پاکستان میں کھیلی جائیگی،آئندہ سال سپر لیگ کا سیکرٹریٹ پاکستان میں قائم کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی