دہلی ٹیسٹ،بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف231 رنز بنالئے

دہلی ٹیسٹ،بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف231 رنز بنالئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دہلی (اے پی پی) بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 231 رنز بنا لئے تھے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم، دہلی میں شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں تو بھارتی ٹیم کی اننگز کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 66 کے سکور پر اس کی ابتدائی تین وکٹیں گر گئیں، مرلی وجے 12، شیکھردھاون 33 اور چیتشورپوجارا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی نے اجنکیاراہانے کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور سکور 136 تک پہنچا دیا، یہاں پر پائیڈت نے کوہلی کو آؤٹ کر کے اہم پارٹنر شپ کا خاتمہ کر دیا، انہوں نے 44 رنز بنائے، اس کے بعد اگلے تین سکور پر بھارت کی مزید دو وکٹیں گر گئیں جب روہت شرما اور وریدیمن ساہا ایک، ایک رن بنا کر چلتے بنیجدیجا 24 رنز بنا کر ایبٹ کی گیند کا نشانہ بنے، اس کے بعد ایشون نے راہانے کا ساتھ دیا، دونوں نے محتاط انداز اپنایا اور مزید نقصان نہ ہونے دیا، اسطرح پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 7 وکٹوں پر 231 رنز بنا لئے تھے، راہانے 89 اور ایشون 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پائیڈت نے 4 اور ایبٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔