پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں جون میں مدمقابل آئیں گی

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں جون میں مدمقابل آئیں گی

لندن(آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئندہ سال جون میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ جبکہ جولائی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائینگے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق یہ تین ایک روزہ میچ انگلینڈ کے پانچویں راؤنڈ کا حصہ ہیں تاکہ وہ 2017ء4 کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرسکیں جو انگلینڈ میں ہونا ہیں۔انگلینڈ کی خواتین کرکٹ کی ڈائریکٹر کلیئر کانرنے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ متعارف کر انے کا مقصد یہ ہے کہ ہر اوڈی آئی سیریز کو اہمیت دی جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم سے آئندہ سال 20‘22اور 27جون کو ایک روز ہ بین الاقوامی میچ کھیلے جائینگے جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچ تین ‘ پانچ اور سات جولائی کو ہونگے جس کے مقامات کا تعین بھی کرلیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی