سپرلیگ کی ٹیمیں نیلام، کرچی کنگز سب سے مہنگی فروخت

سپرلیگ کی ٹیمیں نیلام، کرچی کنگز سب سے مہنگی فروخت

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی نیلامی کردی گئی ہے سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز رہی کو ایک میڈیا ہاؤس کے مالک نے 26 لاکھ ڈالرز کے عوض خریدی جبکہ اس کے بعد لاہور کی ٹیم کو قطر آئل کمپنی نے 24 لاکھ ڈالر کی بولی دیکر خرید لیا پشاور کی ٹیم 16 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی اسلام آباد کی ٹیم کو 15 لاکھ ڈالر کے عوض خرید لیا گیا کوئٹہ کی ٹیم کو 11 لاکھ روپے ڈالر میں خریدا گیا جبکہ دوسری جانب200 کھلاڑیوں کو لیگ کے لئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم، ڈومیسٹک اے کلاس کیٹگری کے کھلاڑی اور انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہیں نیلامی کیلئے پی سی بی کو ڈائمنڈ،پلاٹینیم،گولڈ ،سلور اور ایمرجنگ کے نام سے پانچ کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے جس میں پاکستان کے 90 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد اگلے سال 4 سے 24 فروری کے دوران یو اے ای میں کیاجارہا ہے اور اس ایونٹ میں ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کررہی ہے ۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی