تیسرا آفتاب قرشی ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ سپر لیگ مرحلے میں داخل

تیسرا آفتاب قرشی ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ سپر لیگ مرحلے میں داخل

لاہور( سپورٹس رپورٹر)تیسرا آفتاب قرشی ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ سپر لیگ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے سپر لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں میں آفتاب قرشی، ترک پلاسٹ، گولڈن ایگلز ، عامر کیلبز اور وائٹل سٹارز کی ٹیمیں شامل ہیں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں 20میچز کھیلے جا چکے ہیں سپر لیگ مرحلہ 4دسمبر سے لاہور کی مختلف گراونڈز میں شروع ہوگا جس میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف سنگل لیگ کی بنیاد پر مد مقابل ہوں گی۔

جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل سپر لیگ کی دو ٹاپ ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا 4دسمبر کو آفتاب قرشی اور وائٹل سٹار سٹیگ کلب گراونڈ میں جبکہ عامر کیبلز اور گولڈن ایگلز علی گڑھ کرکٹ گراونڈ میں مد مقابل ہوں گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی